Time 08 اگست ، 2022
پاکستان

پنجاب حکومت کا 25 مئی کے واقعات پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشددمیں ملوث پولیس افسروں کی نشاندہی کرے گی: فواد چوہدری— فوٹو: فائل
اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشددمیں ملوث پولیس افسروں کی نشاندہی کرے گی: فواد چوہدری— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں 25 مئی کے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

فواد چوہدری کی زیرِصدارت ایوان وزیر اعلیٰ لاہورمیں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں25 مئی کے تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانےکا فیصلہ کیا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت آئندہ ہفتے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی اور ٹیم تشددمیں ملوث پولیس افسروں کی نشاندہی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کوبھی طلب کرسکتی ہے۔ 

اجلاس میں سابق ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کےاقدامات کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیم ہفتےمیں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرےگی۔

مزید خبریں :