پاکستان

شہباز گل کیخلاف غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا— فوٹو؛ فائل
اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا— فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ دفعہ 124 اے، 505 سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں شہباز گل پرانتشارپھیلانے، لوگوں کوریاست کے خلاف اکسانے سمیت دیگرسنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی پر پاک فوج میں بغاوت کی نفرت اور فتنہ انگیز باتیں کی تھیں۔ اس کے علاوہ شہباز گل صحافیوں کو بھی گالم گلوچ اور برا بھلا کہتے رہے ہیں، شہباز گل نے بیوروکریٹس کے خلاف بھی دھمکی آمیز باتیں کیں جبکہ سیاستدانوں کے خلاف نازبیا باتیں اور ذاتی حملے کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :