Time 09 اگست ، 2022
پاکستان

یہ تاثر درست نہیں کہ صوبے میں طالبان نے قدم جمالیے ہیں : آئی جی خیبرپختونخوا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور : انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا (کے پی) معظم جاہ انصاری کا کہنا ہےکہ یہ تاثر درست نہیں کہ صوبے میں طالبان نے قدم جمالیے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبہ گزشتہ 20 سال سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، 20 سال سے یہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، صوبے میں تشویش ناک صورت حال نہیں اور نہ ہی کوئی خطرے والی بات ہے، کسی بھی خطرے کے مقابلےکے لیے تیار ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایم پی اے لیاقت خان پرفائرنگ کے واقعےکی تفتیش جاری ہے، متعلقہ علاقےکی جیو فینسگ کی گئی ہے اورکچھ مشتبہ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ سوات میں پچھلے دو دنوں میں افغانستان سے پہاڑوں پر لوگوں کی نقل و حرکت دیکھی جانےکی اطلاعات ہیں، جس کوچیک کرنے کے لیے پولیس سمیت باقی ادارے بھی وہاں گئے، جہاں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہواجس میں ایک پولیس افسر معمولی زخمی جب کہ کئی دہشت گرد بھی زخمی ہوئے۔


مزید خبریں :