09 اگست ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت سے متعلق اعلیٰ حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق شہبازگل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی سماعت سول عدالت میں کی جائے یا کورٹ مارشل؟ اس اہم معاملے پر اعلیٰ حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی حلقوں نے رائے دی کہ پاک فوج کے خلاف بغاوت پر کورٹ مارشل کا یہ فٹ کیس ہے، حکومت عدالت میں اس پر پوزیشن لے سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے اصرار کا امکان ہے کہ شہباز گل بغاوت کیس مارشل کی قانونی حدود میں آتا ہے۔
حکومت نے اس معاملے پر باضابطہ تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔