کھیل
Time 10 اگست ، 2022

شروع میں لڑکیاں تنگ کرتی تھیں تو اچھا لگتا تھا، اب برا لگتا ہے: حارث رؤف

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو لڑکیاں کچھ زیادہ ہی پریشان کرتی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے اپنے کیرئیر کے مشکل ترین دنوں سمیت کئی دیگر پہلوؤں کا تذکرہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا 'کیرئیر کے آغاز پر جب لڑکیاں تنگ کرتی تھیں تو اچھا لگتا تھا لیکن اب برا لگنے لگا ہے، جب آپ ینگ ہوتے ہیں تو کوئی لڑکی آکر بات کرے یا تصویر لے تو آپ کو اچھا لگتا ہے لیکن وقت کے ساتھ یہ ساری باتوں سے آپ تنگ آجاتے ہیں'۔

کیسی لڑکی سے شادی کریں گے؟

میزبان سہیل وڑائچ کے سوال پر قومی کرکٹر نے بتایا کہ 'لڑکی سادہ ہونی چاہیے جسے میری کرکٹ کے بارے میں زیادہ دلچسپی نہ ہو، اسے کرکٹ سے زیادہ میری فکر ہو'۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ 'میں پسند کی شادی کو ارینج میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں'۔

مزید خبریں :