10 اگست ، 2022
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے پر ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اس معاملے پر پولیس کی ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ان پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔