دنیا
Time 10 اگست ، 2022

ویڈیو : شادی کی رسموں کے دوران دلہا دلہن کی ہاتھا پائی

انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ایسی ہی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دلہا دلہن کو ہاتھا پائی سے لڑتے دیکھا گیا/اسکرین گریب
انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ایسی ہی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دلہا دلہن کو ہاتھا پائی سے لڑتے دیکھا گیا/اسکرین گریب 

شادی کی رسمیں بظاہر  جہاں تفریح کا ذریعہ ہوتی ہیں وہیں سنگین صورتحال اور نتائج کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک ایسی ہی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دلہا دلہن کو ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں شادی کے منڈپ میں ہونے والی رسموں کے لیے دلہا دلہن کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جہاں دلہن جیسے ہی دلہا کو کچھ کھلانے کی کوشش کرتی ہے، دلہا روکتا ہے جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔


ویڈیو میں آس پاس بیٹھی خواتین دونوں کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن جوڑا ایک دوسرے پر گر کر لڑائی کرنا شروع کر دیتا ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دلہا دلہن کے درمیان جھگڑے کا واقعہ کہاں  پیش آیا اور آیا یہ حقیقی لڑائی تھی یا پھر اپنی شادی کو یادگار منانے کا ایک طریقہ تھا۔

مزید خبریں :