Geo News
Geo News

Time 10 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی میں بارش کے بعد 250 فیڈرز بند، مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

شہر کے 1900 میں سے 250 فیڈرز حفاظتی طور پر بند کیے گئے ہیں: ترجمان کے الیکٹرک۔ فوٹو فائل
 شہر کے 1900 میں سے 250 فیڈرز حفاظتی طور پر بند کیے گئے ہیں: ترجمان کے الیکٹرک۔ فوٹو فائل

کراچی: شہر قائد میں بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے 1900 میں سے 250 فیڈرز حفاظتی طور پر بند کیے گئے ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے یا کنڈوں کے باعث بجلی بند کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے 14 اگست تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔