ایسی نئی ٹیکنالوجی تیار جو ہر وقت آپ کی صحت کو مانیٹر کرسکتی ہے

یہ چپ ابھی دل کے افعال کی مانیٹرنگ کرسکتی ہے / فوٹو بشکریہ شکاگو یونیورسٹی
یہ چپ ابھی دل کے افعال کی مانیٹرنگ کرسکتی ہے / فوٹو بشکریہ شکاگو یونیورسٹی

تصور کریں کہ ایسی ٹیکنالوجی تیار کرلی جائے جو صحت پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ  علامات ابھرنے سے قبل ہی امراض کے بارے میں بتادے؟

اس سائنس فکشن خیال کو امریکا کی شکاگو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حقیقی شکل دی ہے۔

محقق Sihong Wang نے بتایا کہ اس کام کے ذریعے ہم آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے لیس وئیر ایبل ٹیکنالوجی اور مشین لرننگ کے ذریعے ایسی طاقتور ڈیوائس تیار کی جاسکتی ہے جو ہمارے جسموں کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کرسکتی ہے۔

اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے محققین نے ایک چپ تیار کی ہے جو متعدد بائیو سنسرز سے ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے اور مشین لرننگ کے ذریعے ایک فرد کی صحت کے بارے میں بتاتی ہے۔

امریکی یونیورسٹی نے اسے تیار کیا / فوٹو بشکریہ شکاگو یونیورسٹی
امریکی یونیورسٹی نے اسے تیار کیا / فوٹو بشکریہ شکاگو یونیورسٹی

انہوں نے بتایا کہ ایک بڑا چیلنج ایسی ڈیوائس کو تیار کرنا ہے جو آسانی سے جلد کا حصہ بن جائے۔

اسی لیے انہوں نے پولیمرز کو استعمال کیا جس میں پھیلنے اور سکڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور پھر ایک ڈیوائس تیار کی جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے صحت کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتی ہے۔

اس چپ کو نیورو مورفک کمپیوٹنگ چپ کا نام دیا گیا جو کسی عام کمپیوٹر کی طرح کام نہیں کرتی بلکہ انسانی دماغ کی طرح کام کرتی ہے، جبکہ ڈیٹا کو اسٹور اور تجزیہ بھی کرسکتی ہے۔

محققین نے اس ٹول کے ذریعے انسانی دل کی برقی سرگرمی یا ای سی جی کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

انہوں نے ڈیوائس کو ای سی جی 5 گروپس میں شناخت کرنے کی تربیت دی۔

ایک گروپ صحت مند جبکہ باقی 4 غیرمعمولی سگنلز مبنی تھے اور دریافت ہوا کہ یہ چپ دھڑکن کے افعال کو بالکل درست بتاسکتی ہے۔

محققین نے کہا کہ یہ تو تحقیق کا آغاز ہے اور وہ پہلے ہی چپ کی مزید 9 اقسام تیار کرنے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ چپ مریضوں یا ڈاکٹروں کو الرٹس بھیجنے یا ادویات میں تبدیلی لانے کے لیے استعمال ہوسکے گی۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل سیل میں شائع ہوئے۔

مزید خبریں :