پالتو بلی نے گھر میں ڈکیتی کی واردات کو کیسے ناکام بنایا؟

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

آپ نے اکثر گھر کی چوکیداری کے لیے کتوں کو ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے دیکھا بھی ہوگا اور ان کی بہادری کی کئی کہانیاں بھی سنی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ایسی بلی کے بارے میں بتا رہے ہیں جس نے مالک کے گھر  ڈکیتی کی واردات کو  ناکام بنا دیا۔  

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست مسی سیپی میں  پیش آیا جہاں ایک پالتو بلی بینڈٹ  نے اپنے مالک کے گھر  ڈکیتی  کی واردات کو ناکام بنایا اور ممکنہ طور پر اس کی جان بھی بچالی۔

اطلاعات کے مطابق 68 سالہ ریٹائر فریڈ ایوریٹ کا کہنا ہے کہ آپ نے محافظ کتوں کے بارے میں سنا ہوگا پر میری  پالتو بلی  بینڈٹ بھی ایک محافظ نکلی۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو رات کو 2 سے 3 بجے کے درمیان  2 مشتبہ افراد نے چوری  کرنے لیےگھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔تاہم  بینڈٹ کو  ان کی موجودگی کا معلوم ہوا اور وہ کچن میں میاؤں میاؤں کی آوازیں نکالنے لگی۔بعد ازاں وہ کمرے میں داخل ہوئی اور بیڈ پر میری چادر کھینچنا شروع کی اور میرے ہاتھ پر ناخن مارے۔

فریڈ کا کہنا ہے کہ بینڈٹ  نے اس سے قبل ایسی حرکتیں کبھی نہیں کی تھیں تاہم عجیب حرکتوں کی وجہ سے مجھے شک ہوا کہ کچھ گر بڑ ہے اس لیے میں اٹھا اور  اپنی پستول لے کر کچن کی جانب دوڑا لیکن اس دوران  میں نے کھڑکی سے دیکھا کے بلی کے شور کی وجہ سے 2 چور بھاگ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بینڈٹ نہ ہوتی تو شاید صورتحال کافی مختلف ہوتی اور میری جان بھی جا سکتی تھی۔

مزید خبریں :