Geo News
Geo News

Time 11 اگست ، 2022
کاروبار

کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے گیس سپلائی پھر بند

کل صبح 8 بجے سے 15 اگست تک سی این جی دستیاب نہیں ہوگی: ایس ایس جی سی/ فائل فوٹو
کل صبح 8 بجے سے 15 اگست تک سی این جی دستیاب نہیں ہوگی: ایس ایس جی سی/ فائل فوٹو

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے 72 گھنٹے کے لیے سی این جی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سوئی سدرن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی بند کی گئی ہے جس کے تحت کل صبح 8 بجے سے 15 اگست تک سی این جی دستیاب نہیں ہوگی۔

سوئی سدرن نے گزشتہ دنوں بھی سندھ بھر میں گیس کی سپلائی بند کردی تھی جس کے بعد 5 اگست صبح 8 سے 8 اگست صبح 8 تک سی این جی پمپس بند رہے تھے۔