دنیا
Time 11 اگست ، 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر خودکش حملہ، 3 اہلکار ہلاک

راجوری میں ہونے والے فوجی کیمپ پر ہونے والے خود کش حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک زخمی بھی ہوئے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو سوشل میڈیا
راجوری میں ہونے والے فوجی کیمپ پر ہونے والے خود کش حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک زخمی بھی ہوئے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو سوشل میڈیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر خودکش حملے میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری کے پرگال فوجی کیمپ پر خودکش حملہ آج صبح کے وقت کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خودکش حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور  2 زخمی بھی ہوئے۔

فوجی کیمپ پر خودکش حملے کے بعد علاقے میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گشت شروع کر دیا ہے اور کشمیریوں کو جگہ جگہ روک کر ان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بڈگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے دونوں نوجوانوں کو بڈگام کے علاقے وترہ ہیل میں محاصرے اور  تلاشی کی ایک نام نہاد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ 

مزید خبریں :