ویڈیو: اڑتے ہیلی کاپٹر سے لٹک کر 1 منٹ میں 25 پل اپس لگانے کا عالمی ریکارڈ

اسٹین براؤنی اور ان کے دوست نے ہفتوں کی ٹریننگ کے بعد نیا ریکارڈ قائم کیا/اسکرین گریب
اسٹین براؤنی اور ان کے دوست نے ہفتوں کی ٹریننگ کے بعد نیا ریکارڈ قائم کیا/اسکرین گریب

فٹنس کے شوق کی خاطر خطروں کو مول لینا آسان کام نہیں لیکن ایسے ہی لوگ نت نئے ریکارڈ قائم کرکے دنیا کو حیران بھی کر دیتے ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈچ یوٹیوبر اسٹین براؤنی نے اڑتے ہیلی کاپٹر سے لٹکتے ہوئے ایک منٹ میں 25 پل اپس لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

اسٹین براؤنی نے اپنے یوٹیوب پارٹنراور ایتھلیٹ ارجن ایلبرز کے ساتھ بیلجیئم کے شہر اینٹورپن کے ہووینن ائیر فیلڈ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسٹین براؤنی اور ان کے دوست ایتھلیٹ  نے ہفتوں کی ٹریننگ کے بعد نیا ریکارڈ قائم کیا جس کی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے۔

اسٹین براؤن کے نئے ریکارڈ سے قبل 23 پل اپس لگانے ریکارڈ قائم تھا جسے اسٹین سے قبل ان کے دوست ارجن ایلبرز نے 24 پل اپس لگا کر توڑا، بعد ازاں اسٹین نے 25 پل اپس لگاکر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔