عمران خان جھوٹے منہ ہی کہہ دیتے شہباز گل کے بیان سے تعلق نہیں ، مصدق ملک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور  وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہےکہ عمران خان جھوٹے منہ ہی کہہ دیتےکہ شہباز گل کے بیان سے تعلق نہیں، لیکن نہیں کہا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کو فوج سے کون لڑا رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر شہیدوں کی تضحیک کیا ہم نے کی؟  فوج کے خلاف کئی دن ٹرینڈ کیا ہم چلاتے رہے؟

 وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ  جوان اپنے افسروں کا حکم نہ مانیں تو کیا آپ کا مانیں، آپ کے ہمارے بچوں اور سرحدوں کی حفاظت کون کرےگا ؟ کیاعارف نقوی کے سوا فوج ، سپہ سالار  اور  الیکشن کمیشن سبھی سازشی ہیں؟

 مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک آزاد ہوئے 75 سال ہوگئے مگر عمران خان کو آزادی کا یقین نہیں، امید تھی عمران خان 75 ویں سالگرہ پر محبت اور امیدکا پیغام دیں گے، آپ کا چیف آف اسٹاف فوج کو بغاوت پر اکساتا ہے، چیف آف اسٹاف جیسے عہدے تو فوج میں ہوتے ہیں،  عمران خان کہہ دیتےکہ شہبازگل کے بیان سے پی ٹی آئی کا تعلق نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہباز گل کے بیان کی مذمت کی ، اس کو سراہتے ہیں۔

مزید خبریں :