تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کرنے پر 30 ارب روپےکے محصولات دیگر شعبوں سے لینےکی تیاریاں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تاجروں پر فکس ٹیکس ختم کرنے پر 30 ارب روپےکے محصولات دیگر شعبوں سے لینے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

ذرائع  ایف بی آر کے مطابق  انکم  ٹیکس پالیسی کے شعبے میں ٹیکسٹائل، کھاد، چینی اور  سگریٹ پر مزید ٹیکس لگانےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے ٹیکس، آرڈیننس کی صورت میں 24 اگست سے پہلے عائد کیے جانےکا امکان ہے۔

ایف بی آر  اگلے ہفتے اپنی تجاویز کو  حتمی شکل دے کر وزارت خزانہ کو بھجوا دےگا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہےکہ دکانوں پر ٹیکس سے متعلق کچھ تاجروں کے تحفظات تھے ، چھوٹے تاجروں  پر زیادہ بوجھ پڑ  رہا تھا اس لیے ٹیکس سے متعلق دوبارہ غور کر رہے ہیں، عارضی طور پر اس فکسڈ ٹیکس کو گزشتہ رجیم پر لےگئے ہیں۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہےکہ ستمبر تک معاملےکو مزید بہترکیا جائےگا، ایسا نہیں کہ کسی طبقےکو ٹیکس چھوٹ مل رہی ہے، ملک کو خود مختار بنانا ہے تو سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملک کے لیے کردار ادا کرنا ہے تو جس کے زیادہ وسائل ہیں وہ زیادہ ٹیکس دے۔

مزید خبریں :