محبت ثابت کرنے کیلئے لڑکی نے ایڈز کے شکار بوائے فرینڈ کا خون اپنے جسم میں لگا لیا

فوٹو:بھارتی میڈیا
فوٹو:بھارتی میڈیا

ایسی کئی کہانیاں آپ سن  چکے ہوں گے جس میں  اکثر لوگ  اپنی محبت ثابت کرنے کیلئے  ہر حد پار کردیتے ہیں اور یہاں تک کہ جان سے بھی کھیل جاتے ہیں ۔

ایک ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست آسام  میں پیش آیا جہاں 15 سالہ  لڑکی نے اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے ایچ آئی وی ایڈز کے شکار بوائے فرینڈ کا خون اپنے جسم میں لگا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 15 سالہ لڑکی کی 3 سال قبل فیس بک پر ایک لڑکے سے دوستی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ دوستی پیار میں تبدیل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے مطابق اسے معلوم تھا کہ اس کا بوائے فرینڈ  ایڈز  جیسی خطرناک بیمار میں مبتلا ہے جبکہ وہ یہ سب کچھ جانتے ہوئے اس کے ساتھ 3 بار بھاگ چکی ہے لیکن ہر بار اس کے والدین اسے واپس گھر لے آتے۔

رپورٹس کے مطابق اپنی محبت کو ثابت کرنے کے لیے  لڑکی نے ایڈز کے شکار لڑکے کا خون انجیکشن میں بھرا اور اپنے جسم میں لگا لیا ۔

بعد ازاں جب والدین کو بیٹی کی اس حرکت کا معلوم ہوا تو انہوں لڑکے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔

تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو گرفتار کرلیا جبکہ لڑکی کو میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کا 2 بار میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا ہے جس میں اس کی ایڈز کی رپورٹ منفی آئی ہے۔   

مزید خبریں :