Time 12 اگست ، 2022
پاکستان

لاہور :بھتہ نہ دینے پر نوجوان تاجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

لاہور میں اسلام پورہ کے علاقے ملت روڈ پر بھتہ نہ دینے پر نوجوان تاجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

اسلام پورہ کے  علاقے ملت روڈ پر 22سالہ تاجر عدیل کو موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

مقتول عدیل کے بھائی عادل کے مطابق 6 مئی کو بھتہ خوروں کے خلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج کروایا ،اُس وقت انہوں نے گھر پر فائرنگ کی تھی ۔

پولیس کے مطابق مقتول کا بھائی بار بار بیانات تبدیل کر رہا ہے،شواہداکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھتے سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :