Time 12 اگست ، 2022
پاکستان

بلوچستان میں کروڑوں روپے لاگت سے بننے والے ڈیمز سیلاب میں بہہ گئے

ڈیمز تعمیر کرنے والے کانٹریکٹرز ڈیمز ٹوٹنے کی وجہ بڑے پیمانے پر کرپشن کو قرار دیتے ہیں/ فائل فوٹو
ڈیمز تعمیر کرنے والے کانٹریکٹرز ڈیمز ٹوٹنے کی وجہ بڑے پیمانے پر کرپشن کو قرار دیتے ہیں/ فائل فوٹو

بلوچستان میں  کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے 21 ڈیمز سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے۔

بلوچستان میں سیلابی ریلے جہاں اپنے ساتھ مکان، فصلیں اور دیگر تعمیرات کو بہا لے گئے وہیں بلوچستان میں 5 سال قبل بننے والے 21 ڈیمز بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے۔

ڈیمز تعمیر کرنے والے کانٹریکٹرز ڈیمز ٹوٹنے کی وجہ بڑے پیمانے پر کرپشن کو قرار دیتے ہیں جب کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔

مزید خبریں :