12 اگست ، 2022
پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ یعنی اظہار آمادگی کا خط مل گیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے لیٹر سائن کر کے آئی ایم ایف کو واپس بھیجا جائے گا، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں اب صرف بورڈ کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ بھی جاری ہے اور امریکی ڈالر آج مزید 3 روپے 60 پیسے کم ہو کر 205 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔