Time 27 جولائی ، 2022
پاکستان

پاکستان کو سیاسی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف سے قرض میں تاخیر ہو رہی ہے: ریٹنگ ایجنسیز

پاکستان ڈیفالٹ کا خوف دور کرنے کے لیے آئی ایم ایف، چین اور سعودی عرب سے امداد کے لیے کوشاں ہے: فچ اور موڈیز۔ فوٹو فائل
 پاکستان ڈیفالٹ کا خوف دور کرنے کے لیے آئی ایم ایف، چین اور سعودی عرب سے امداد کے لیے کوشاں ہے: فچ اور موڈیز۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: دنیا بھر کی معیشت پر نظر  رکھنے والی ریٹنگ ایجنسیز  فچ اور موڈیز کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد مارکیٹ میں خاطر خواہ اعتماد آئے گا۔

ریٹنگ ایجنسیز فچ اور موڈیز کی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے، آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد پاکستانی کرنسی اور بانڈز  پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد مارکیٹ میں خاطر خواہ اعتماد آئے گا اور آئی ایم ایف کی منظوری سے پاکستان کو کثیرالجہتی اداروں سے اضافی فنڈز کی راہیں کھلیں گی۔

ریٹنگ ایجنسیز کی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ پاکستان کی کرنسی اور بانڈز  پر ضرب لگی ہے، سیاسی غیر یقینی صورتحال کے سبب آئی ایم ایف مدد میں تاخیر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی سرمایہ کاروں میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت سری لنکا کی طرح کے ڈیفالٹ کے خوف سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے، پاکستان ڈیفالٹ کا خوف دور کرنے کے لیے آئی ایم ایف، چین اور سعودی عرب سے امداد کے لیے کوشاں ہے۔

مزید خبریں :