کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

ملتوی شدہ پرچے اب بروز بدھ 24 اگست کو ان ہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیے گئے شیڈول اور وقت کے مطابق لیے جائیں گے جبکہ پریکٹیکل ری شیڈول کرنے کیلئے متعلقہ کالجز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں— فوٹو: فائل
ملتوی شدہ پرچے اب بروز بدھ 24 اگست کو ان ہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیے گئے شیڈول اور وقت کے مطابق لیے جائیں گے جبکہ پریکٹیکل ری شیڈول کرنے کیلئے متعلقہ کالجز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں— فوٹو: فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2022 کے آرٹس، ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور سائنس گروپ کے عملی امتحانات یعنی پریکٹیکل ملتوی کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام ملتوی شدہ پرچے اب بروز بدھ 24 اگست کو  ان ہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیے گئے شیڈول اور  وقت کے مطابق لیے جائیں گے جبکہ پریکٹیکل ری شیڈول کرنے کیلئے متعلقہ کالجز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق جو پرچے ملتوی کیے گئے ہیں ان میں آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے اکنامکس پرچہ دوم، اسلامک اسٹڈیز  پرچہ دوم، جنرل ہسٹری پرچہ دوم، آرٹس ریگولر کا سائیکولوجی پرچہ دوم، خصوصی امیدواروں کا آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس پرچہ اول اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کا اناٹومی اینڈ فزیالوجی کا پرچہ شامل ہیں۔

مزید خبریں :