امریکی اداکارہ این ہیش کار حادثے کے ایک ہفتے بعد چل بسیں

53 سالہ امریکی اداکارہ کار حادثے میں تشویشناک حد تک زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلی گئی تھی جس کے بعد انہیں لائف سپورٹ مشینوں پر رکھا گیا تھا/ فوٹو: فائل
53 سالہ امریکی اداکارہ کار حادثے میں تشویشناک حد تک زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلی گئی تھی جس کے بعد انہیں لائف سپورٹ مشینوں پر رکھا گیا تھا/ فوٹو: فائل

امریکی اداکارہ این ہیش کے کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ایک ہفتے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسیں۔

53 سالہ امریکی اداکارہ کار حادثے میں تشویشناک حد تک زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلی گئی تھی جس کے بعد انہیں لائف سپورٹ مشینوں پر رکھا گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی ایک خبر کے مطابق امریکی اداکارہ این ہیش لائف سپورٹ مشینیں ہٹانے کے بعد چل بسی ہیں۔

این ہیش کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا تھا جس کے بعد گاڑی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، حادثے میں انہیں دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور ان کا جسم آگ سے جھلس گیا تھا۔

اداکارہ نے ڈونی براسکو، سیڈار ریپڈز، آئی نو  واٹ یو ڈڈ لاسٹ سمر، وولکینو اور سکس ڈیز سیون نائٹس سمیت سیکڑوں فلموں میں ادکاری کی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی اداکارہ این ہیش کی گاڑی دو منزلہ گھر کی ایک عمارت سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد گاڑی نے آگ پکڑ لی اور اداکارہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔

مزید خبریں :