13 اگست ، 2022
بھارت میں ان دنوں رکشا بندھن کا تہوار منایا جارہا ہے اور اس موقع پر ایک خاتون کی تیندوے کو راکھی باندھنے کی تصویر سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر ریاست راجستھان سے سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون رکشا بندھن کے موقع پر تیندوے کو راکھی باندھ رہی ہیں۔
وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بظاہر یہ تیندوے کا بچہ ہے جسے خاتون آسانی سے راکھی باندھ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس تصویر پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں جس میں کسی نے اسے جانور سے محبت قرار دیا تو کسی نے اسے خطرناک عمل کہا۔