13 اگست ، 2022
عالمی شپنگ لائن مرسک نے پاکستانی ایکسپورٹ سی این ایف بکنگ نہ کرنےکا فیصلہ واپس لے لیا۔
مرسک نے پاکستان سے ایکسپورٹس مال اٹھانے پرشرائط رکھ دی تھیں اور کہا تھاکہ 15 اگست سے پاکستانی ایکسپورٹ مال میں طویل مدتی کرایہ ادائیگی نہیں ہوگی، صرف فوری کرائے اور فریٹ آن بورڈ دیے جانے پر ایکسپورٹ کا مال اٹھےگا۔
تاہم اب مرسک نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ مرسک کے مطابق پاکستانی ایکسپورٹ پر سی این ایف پابندی کا نوٹس مخصوص کسٹمرز کیلئے تھا۔
مرسک لائن کا کہنا ہے کہ معاملے کے حل کیلئے اسٹیٹ بینک اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں، تجارتی مال کی بکنگ پرانے طریقہ کار کے تحت جاری رہے گی۔