Time 13 اگست ، 2022
پاکستان

25 مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: پرویز الٰہی

فوٹو: جیو نیوز، اسکرین گریب
فوٹو: جیو نیوز، اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ 25 مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، رانا ثنااللہ آپ کے خلاف کیس لا رہے ہیں، آپ جیل جانے والے ہو ، آپ کو  پھانسی کی سزا ہوگی۔

لاہور میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہاکی نیشنل اسٹیڈیم میں جلسے  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شریفوں کے لیے بری خبر ہےکہ عمران خان اور  فوج کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، عمران خان کے ویژن کو  آگے لے کر چلوں گا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، مجھے پتا ہے قانون کے تحت ان کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میری بنائی گئی سروس 1122 آج بھی دکھی انسانیت کے کام آ رہی ہے، میں نے اپنےگزشتہ دور میں تعلیم کے شعبےمیں زبردست کام کیا، ہیلتھ کارڈ کو شہباز شریف کی حکومت نے بند کردیا تھا، ہیلتھ کارڈ کو ایک بار پھر سے پنجاب کے ہر کونے تک پہنچائیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی تاجروں کے لیے  بازار کھول دیے، میرے پاس فارمولا ہے، مہنگائی ختم کردیں گے۔

شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آپ تو مودی کو بچوں کی شادیوں پر بلارہے تھے، آپ نے اپنی پگ مودی کے سر پر رکھ دی۔

مزید خبریں :