31 جولائی ، 2022
پاکستانی اداکار گوہر رشید نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں گوہر رشید نے لکھا کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی آفیشیل ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے یا نہ کیا جائے لیکن عمران خان پھر سے بطور وزیر اعظم آرہے ہیں۔
اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے۔
دوسری جانب معروف ہدایت کار مصنف اور اداکار بلال لاشاری نے بطور ہدایت کار اپنی دوسری فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو کئی بار تاخیر کے بعد 30 ستمبر 2022 کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
فلم کی لیڈ کاسٹ میں مشہور اداکار فواد خان، ماہرہ خان کے علاوہ عمائمہ ملک، گوہر خان، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیر اعجاز اور حمزہ علی شامل ہیں۔