دنیا
Time 14 اگست ، 2022

امارات میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گردو غبار کے طوفان کے باعث  بیشتر ریاستوں میں حدنگاہ متاثرہ ہوئی ہے جس کے باعث متعدد پروازیں اتر نہیں سکیں اور  پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظبی، دبئی اور شارجہ ائیرپورٹ پر حد نگاہ متاثر ہونے سے کئی فلائٹس اتر نہیں سکیں۔

حدنگاہ متاثر ہونےکے باعث پروازوں کا رخ قریبی ریاستوں کی طرف موڑ دیا گیا، حد نگاہ کم ہونے سے فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا ہے جس کے باعث پاکستان آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

دبئی سے اسلام آباد اور کراچی کی فلائٹس بھی تاخیر کا شکار ہیں، دبئی سے اسلام آباد جانے والی پرواز  میں 200 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق ابوظبی ائیرپورٹ پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تیز ہواؤں کی وجہ سے حدنگاہ 500 میٹر سے بھی کم ہوگئی۔

دوسری جانب  شارجہ کےکئی علاقوں اور ریاست راس الخیمہ میں بارش ہورہی ہے جب کہ ابوظبی کے شہر العین اور  ریاست فجیرہ میں رات میں بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :