اسلامی یکجہتی گیمز: پاکستان کیلئے میڈل کی امید نوح دستگیر بٹ آج ایکشن میں ہوں گے

فوٹو: کامن ویلتھ گیمز
فوٹو: کامن ویلتھ گیمز

ترکیہ میں ہونے والی اسلامی یکجہتی گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید نوح دستگیر بٹ آج ایکشن میں ہوں گے۔

نوح دستگیر بٹ 109+ کلو گرام  ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر کا ایونٹ شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

اس کے علاوہ نوح کے بھائی ہنزلہ بھی آج پاکستان کو میڈل دلانے کی کوشش کریں گے، وہ دوپہر 3:30  بجے 109 کلو گرام  ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں ایکشن میں ہوں گے۔

دوسری جانب آج پاکستانی سوئمرز بسمہ اور جہاں آرا 100 میٹر فری اسٹائل کے فائنل کیلئے ایکشن میں ہوں گی۔

اس کے علاوہ پاکستانی ایتھلیٹس آج شوٹنگ ، آرچری کے ایونٹس بھی کھیلیں گے، اسکیٹ شوٹنگ میں عثمان چند سے فائنل تک رسائی کی امیدیں ہیں۔

مزید خبریں :