Time 15 اگست ، 2022
پاکستان

شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب

پراسیکوشن کی جانب سے کیس التوا میں رکھنے کی استدعا کی گئی ہے/ فائل فوٹو
 پراسیکوشن کی جانب سے کیس التوا میں رکھنے کی استدعا کی گئی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے  شہباز گِل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما کے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصل چوہدری نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہیں آپ آج ہی دلائل سن کر درخواست پر فیصلہ کر دیں، اس  پر جج زیبا چوہدری نے کہا کہ اسی طرح کا معاملہ ہائیکورٹ میں بھی زیر التوا ہے۔

فیصل چوہدری نے مؤقف اختیار  کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر سے متعلق درخواست زیر التوا ہے، ہائیکورٹ میں کیس دائر ہونے کے باوجود عدالت سن سکتی ہے ، طے شدہ قانون ہے ایک منٹ کسی کو بغیر وجہ جیل میں نہیں رکھا جا سکتا، حکومت جان بوجھ کر اس معاملے کو لٹکانا چاہ رہی ہے۔

وکیل کے مؤقف پر عدالت نے تفتیشی افسر کو 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا اور وکیل کو بھی وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

عداالت نے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست ضمانت پر 11 بجے دلائل طلب کرلیے۔

علاوہ ازیں پراسیکوشن کی جانب سے کیس التوا میں رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید خبریں :