Geo News
Geo News

Time 15 اگست ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

کرن تعبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
کرن تعبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا 'وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے'—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے گھر 12 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی کے ہمراہ اسپتال سے تصاویر بھی جاری کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

کرن تعبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا 'وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے'۔

اداکارہ نے شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ 'الحمد اللہ، اللہ نے آخر کار ہمیں 12 سال بعد اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں'۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی بتایا جو کہ 'ایزا حمزہ ملک' ہے۔

کرن تعبیر نے سوشل میڈیا صارفین سمیت تمام افراد سے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز سے منسلک کئی فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔