دنیا
Time 15 اگست ، 2022

شام: اسرائیل کے میزائل حملوں میں 3 شامی فوجی ہلاک

اسرائیل نے اتور کو طرطوس صوبے میں واقع ائیر ڈیفنس بیس کو نشانہ بنایا ہے: انسانی حقوق تنظیم/ فائل فوٹو اے ایف پی
اسرائیل نے اتور کو طرطوس صوبے میں واقع ائیر ڈیفنس بیس کو نشانہ بنایا ہے: انسانی حقوق تنظیم/ فائل فوٹو اے ایف پی

شام پراسرائیل کے میزائل حملوں میں شامی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خلیجی میڈیا کےمطابق شام کے سرکاری میڈیا نے ملک میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے مختلف میزائل حملے کیے جس میں دمشق اور ساحلی صوبے طرطوس کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں شامی فضائیہ نے بھی فوری رد عمل دیا اور جوابی کارروائی میں بعض میزائل مار گرائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی اس کارروائی میں تین شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے جب کہ حملوں سے شام کی کچھ فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شام میں کام کرنیوالی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے اتوار کو طرطوس صوبے میں واقع ائیر ڈیفنس بیس کو نشانہ بنایا ہے جہاں ایران کے حمایت یافتہ گروپ سرگرم ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام میں میزائل حملوں پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے اسرائیل ملک میں سیکڑوں فضائی حملے کرچکا ہے جس میں حکومتی املاک سمیت حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں :