Time 15 اگست ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ : خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیوز منظر عام پر

واقعے کی ویڈیو نجی ٹی وی چینل پر شیئر کی گئی ہے جس میں جلسے کے بعد خواتین سے بدتمیزی دیکھی جاسکتی ہے/ ویڈیو اسکرین گریب
واقعے کی ویڈیو نجی ٹی وی چینل پر شیئر کی گئی ہے جس میں جلسے کے بعد خواتین سے بدتمیزی دیکھی جاسکتی ہے/ ویڈیو اسکرین گریب

لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں 13 اگست کی رات تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیوز  سامنے آئی ہیں۔

تحریک انصاف نے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جشن آزادی سے ایک روز قبل جلسہ کیا تھا اور اس دوران خواتین سے بدسلوکی کا واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔

 واقعے کی ویڈیو نجی ٹی وی چینل پر شیئر کی گئی ہے جس میں جلسے کے بعد خواتین سے بدتمیزی دیکھی جاسکتی ہے۔

ویڈیو میں خواتین کو خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ  چینل کے مطابق گیٹ پر چڑھی خاتون پیشے سے وکیل ہیں جنہوں نے خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھنا مناسب سمجھا۔

اس حوالے سے چینل نے دعویٰ کیا کہ جلسہ ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان خواتین پر چڑھ دوڑے اور مختص  انکلیوژر سے نکلنے کے بجائے خواتین کے انکلیوژر میں گھس گئے، اس دوران انہیں شدید ہراساں کیا گیا۔

 ویڈیو میں خواتین کو پریشا ن سی صورتحال میں دھکم پیل سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا لیکن انہیں جگہ دینے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنان  دھکے دیتے رہے۔

 یوم آزادی پر کیک کیلئے دھینگا مشتی

دوسری جانب ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو  یوم آزادی کے کیک کے لیے لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو رحیم یار خان   کے شہر لياقت پور کی ہے جہاں  کیک کے لیے پی ٹی آئی کارکنان آپس میں ہی لڑپڑے۔

مزید خبریں :