Time 15 اگست ، 2022
پاکستان

فاطمہ جناح کی موہٹہ پیلس کو کالج بنانے کی وصیت کا معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

کیا محترمہ کی وصیت پر عمل نہیں ہونا چاہیے؟کیا محترمہ فاطمہ جناح سے غلطی ہوگئی کہ انہوں نے یہ سوچا؟ عدالت/ فائل فوٹو
کیا محترمہ کی وصیت پر عمل نہیں ہونا چاہیے؟کیا محترمہ فاطمہ جناح سے غلطی ہوگئی کہ انہوں نے یہ سوچا؟ عدالت/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے موہٹہ پیلس میں میڈیکل گرلز کالج کے قیام سے متعلق درخواست پر فیصلہ  محفوظ کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں موہٹہ پیلس گیلری ٹرسٹ اور علاقہ مکینوں کی فریق بننے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی  جس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے موہٹہ پیلس کو کالج بنانے کی وصیت کی تھی۔

اس پر علاقہ مکینوں کے وکیل خواجہ شمس الاسلام نے عدالت میں مؤقف اپنایاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، رہائشی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیاں نہیں ہوسکتیں۔

جسٹس ذوالفقار علی نے پوچھا کہ کیا محترمہ کی وصیت پر عمل نہیں ہونا چاہیے؟کیا محترمہ فاطمہ جناح سے غلطی ہوگئی کہ انہوں نے یہ سوچا؟کل آپ کہیں گے انہوں پاکستان بناکر بھی غلطی کردی۔

درخواست گزار نے کہا کہ محترمہ کی زیر استعمال اشیا اور قیمتی سامان کو برباد کردیا گیا، پیپلز پارٹی حکومت نے غیرقانونی ٹرسٹ بناکر موہٹہ پیلس کے حوالے کردیا،کمرشل سرگرمیوں پر علاقہ مکینوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا، میڈیکل کالج بنانے پر علاقہ مکینوں کے اعتراض کا جواز نہیں۔

عدالت  نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 30 اگست کو سنایاجائے گا۔

مزید خبریں :