کھیل
Time 15 اگست ، 2022

کچھ چیزیں صرف ہم بھارتی ہی سمجھ سکتے ہیں، ثانیہ کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں ایک خاتون کی جانب سے کہیں ثانیہ کی نظر اتارتے تو کہیں ان کی بلائیں لیتے دیکھا جاسکتا ہے/فوٹوفائل
ویڈیو میں ایک خاتون کی جانب سے کہیں ثانیہ کی نظر اتارتے تو کہیں ان کی بلائیں لیتے دیکھا جاسکتا ہے/فوٹوفائل 

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا نے بھارت کے یوم آزادی پر  ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک خاتون کو کہیں ثانیہ کی نظر اتارتے تو کہیں ان کی بلائیں لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 بعد ازاں ویڈیو میں ثانیہ کو ہاتھ سے بریانی کھاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا کہ ’کچھ چیزیں صرف ہم بھارتی ہی سمجھ سکتے ہیں‘۔

ویڈیو میں ثانیہ نے بھارت کی یوم آزادی کے 75 سال کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، ثانیہ کی ویڈیو  وائرل ہو چکی ہے جسے کئی ہزار صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :