15 اگست ، 2022
بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے پیشگی آگاہ کردیا۔
انڈس حکام کے مطابق بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع کردی ہے۔
بھارت نے اوجھ بیراج کے اسپل وے کھول دیے جس کے بعد ایک لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا بھارت سے پاکستان داخل ہوگا۔
حکام کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔
دوسری جانب فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ بھارت کا دریائے راوی میں چھوڑا گیا پانی آج رات پاکستان کی حدود میں داخل ہوگا اور جسرکےمقام پرآج رات پانی کا بہاؤ 70 ہزارسے ایک لاکھ کیوسک ہوگا۔
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائےراوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے اور ممکنہ سیلاب سے نارووال، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ سمیت دیگراضلاع متاثرہونے کا امکان ہے۔