Geo News
Geo News

Time 15 اگست ، 2022
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد فورسز کے خلاف کاروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا: آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل
ہلاک دہشتگرد فورسز کے خلاف کاروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا: آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور اس دوران دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسزکی کاوشوں کو سراہا ہے۔