دنیا
Time 15 اگست ، 2022

آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی

کرپشن کیس میں مزید 6 سال قید کی سزا کے بعد اب ان کی مجموعی سزا 17 سال ہوگی— فوٹو: فائل
کرپشن کیس میں مزید 6 سال قید کی سزا کے بعد اب ان کی مجموعی سزا 17 سال ہوگی— فوٹو: فائل

میانمار  کی عدالت نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

خبرایجنسی کےمطابق آنگ سان سوچی عدالت میں اچھی صحت میں نظر آئیں اور انہوں نے اپنی تازہ ترین سزا کے بعد کوئی بیان نہیں دیا۔

نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو پہلے ہی بدعنوانی، فوج کے خلاف اکسانے، کورونا قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیلی کمیونیکیشن قانون کو توڑنے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

کرپشن کیس میں مزید 6 سال قید کی سزا کے بعد اب ان کی مجموعی سزا 17 سال ہوگی۔

77 سالہ آنگ سان سوچی گزشتہ سال یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے زیرحراست ہیں۔

مزید خبریں :