15 اگست ، 2022
رواں برس جون میں انتقال کرنے والے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا ہے کہ عامرلیاقت کو کروڑوں روپے کیلئے قتل کیا گیا۔
عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ نے وکیل کے ہمراہ بہاول پور میں پریس کانفرنس کی۔
دانیہ شاہ کی والدہ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کو کروڑوں روپے کیلئے قتل کیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ عامر لیاقت کا موبائل فون برآمد کرایاجائے، اس کے ڈیٹا سب کچھ بتا دے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ عامرلیاقت کی دانیہ سے صلح ہوچکی تھی، ہمیں عامر لیاقت نے کراچی بلایا تھا۔