پاکستان
21 نومبر ، 2012

قصاب کی میت پاکستان لانے کیلئے انصار برنی کا بھارت سے رابطہ

قصاب کی میت پاکستان لانے کیلئے انصار برنی کا بھارت سے رابطہ

کراچی … انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل نے اجمل قصاب کی میت پاکستان لانے کیلئے بھارتی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔ ایک بیان میں انسانی حقوق کے رہنماء انصار بر نی نے کہا ہے کہ اجمل قصاب کی میت وطن لانے کیلئے اجمل کے عزیز و اقارب فوری طور پر انصار برنی ٹرسٹ سے رابطہ کریں۔ انصار برنی نے کہا کہ اجمل قصاب کے جرم سے کوئی ہمدردی نہیں، لیکن وہ پاکستانی تھا اور اس کی تدفین انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کے لواحقین کا حق ہے۔

مزید خبریں :