پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر نواز شریف نے کیا کہا؟ مریم نے بتا دیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

عوام کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے پر کافی تنقید کی جارہی ہے ، شہریوں کا مؤقف ہے کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور پاکستان میں اس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

ایسے میں ٹوئٹر پر ایک صارف نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے مخاطب ہو کر درخواست کی کہ ' آپ میاں نواز شریف صاحب کو بولیں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیں'۔

جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں'۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافےکے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

مزید خبریں :