کھیل
Time 16 اگست ، 2022

کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

فوٹو:ٹوئٹر
فوٹو:ٹوئٹر

کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلین تھرو مقابلوں میں پاکستان کیلئے گولڈمیڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ  ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

ارشد ندیم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے استنبول سے لاہور پہنچے۔

 ائیرپورٹ پر ارشدندیم کے اہل خانہ اور اسپورٹس بورڈ کے عہدیداروں نے ایتھلیٹ کا شاندار استقبال کیا جبکہ ان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

ارشد ندیم  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کی بدولت گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوا، خوشی ہے کہ پاکستان کے لیے دو میڈل جیتے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہییں، وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دوسرے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت سکتے ہیں۔

ارشدندیم  نے درخواست کی کہ حکومت کو چاہیے اولمپک کے لیے ایک علیحدہ گراؤنڈ دے۔

واضح رہے کہ ارشدندیم نے پہلے برمنگھم میں  کامن ویلتھ گیمز کےجویلین تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ بعد ازاں انہوں نے ترکیہ میں جاری  اسلامی یکجہتی گیمز بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

مزید خبریں :