Time 16 اگست ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبرکا نام ای سی ایل پرڈال دیا گیا

شہزاد اکبر اور بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم کے خلاف ایک پراپرٹی ٹائیکون کوبرطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنےکاالزام ہے: ذرائع وزارت داخلہ— فوٹو: فائل
شہزاد اکبر اور بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم کے خلاف ایک پراپرٹی ٹائیکون کوبرطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنےکاالزام ہے: ذرائع وزارت داخلہ— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبرکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈال دیا گیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم کا نام بھی ای سی ایل پر ڈال دیا گیا اور دونوں کے خلاف ایک پراپرٹی ٹائیکون کوبرطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنےکاالزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل پرزیادہ تر نام سکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈالے گئے۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبرکا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل پر ڈالا گیا۔  دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹرگلزار کے  بیٹے عمارخان کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانےکی اجازت مل گئی، ان کے خلاف بھی نیب میں بدعنوانی کا کیس ہے۔

خیال رہے کہ بیرسٹرشہزاد اکبر آج کل برطانیہ میں ہیں اور وہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب بھی رہے۔

مزید خبریں :