Time 16 اگست ، 2022
کھیل

فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کا ویسٹ انڈیز میں کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ

20 سالہ فاطہ ثنا نے پاکستان کی جانب سے 25 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں— فوٹو: فائل
20 سالہ فاطہ ثنا نے پاکستان کی جانب سے 25 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کا ویسٹ انڈیز میں کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ ہوگیا، وہ اس سال ویمن کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) اور  6 ٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔

20 سالہ فاطہ ثنا نے پاکستان کی جانب سے 25 ون ڈے اور  15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ اب وہ ویسٹ انڈیز میں بارباڈوس رائلز کی نمائندگی کریں گی۔

فاطمہ پہلے 24 سے 28 اگست تک ویمن 6 ٹی اور پھر 31 اگست سے ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلیں گی۔

فاطمہ ثنا بیرون ملک آفیشل لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی پلیئر ہوں گی، ان سے قبل ندا ڈار آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل چکی ہیں۔

فاطمہ نے اپنے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں :