Geo News
Geo News

Time 17 اگست ، 2022
پاکستان

کراچی میں بارشوں سے گیس کی لائنیں بیٹھ گئیں، کئی علاقے گیس سے محروم

سوئی سدرن گیس کے دفاتر میں شکایات درج کروانے کے باوجود فالٹ ٹھیک نہیں کیے جا رہے اور نہ ہی کوئی سنوائی ہورہی ہے: شہری/ فائل فوٹو
 سوئی سدرن گیس کے دفاتر میں شکایات درج کروانے کے باوجود فالٹ ٹھیک نہیں کیے جا رہے اور نہ ہی کوئی سنوائی ہورہی ہے: شہری/ فائل فوٹو

کراچی میں بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سوئی سدرن گیس کی لائنیں بیٹھ گئیں۔

شہر کے کئی علاقوں میں گیس کی  لیکج کی شکایات ہیں  تو کہیں گیس کی لائنوں میں پانی بھر جانے سے گھریلوں صارفین کو گیس نہیں مل رہی۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17، محمود آباد ،کشمیر کالونی ،اختر کالونی، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، سٹی ریلوے کالونی اور  لیاری کے مختلف علاقوں کو گیس کی بندش کا سامنا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کے دفاتر میں شکایات درج کروانے کے باوجود فالٹ ٹھیک نہیں کیے جا رہے اور نہ ہی کوئی سنوائی ہورہی ہے۔

عوام کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں ہوٹل سے کھانے کیسے کھائیں ان کی جیبوں پر بھاری پڑ رہا ہے۔