Geo News
Geo News

Time 17 اگست ، 2022
پاکستان

وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم شہریوں کو گاڑی کے کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ بھی دیتا تھا: ایف آئی اے۔ فوٹو اسکرین شاٹ
ملزم شہریوں کو گاڑی کے کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ بھی دیتا تھا: ایف آئی اے۔ فوٹو اسکرین شاٹ

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ہے، ملزم شہریوں کو گاڑی کے کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ بھی جاری کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔