ویڈیو: ناران میں سیاح سیلابی ریلے کو دیکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے

ملک بھر میں ان دنوں مون سون سیزن کے تحت شدید بارشیں برس رہی ہیں جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال ہے۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر ناران سے ایک ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھنے والے خوفزدہ ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ناران میں پانی کے کنارے بیٹھے سیاح موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پکنک منارہے ہیں لیکن اسی دوران اچانک تباہی مچاتا ایک سیلابی ریلہ آیا جس نے سیاحوں کی دوڑیں لگوادیں۔

علاقے میں موجود تمام افراد سیلابی ریلے سےخوفزدہ ہوکر اپنی جگہ چھوڑ کر بھاگ نکلے جس کے بعد ریلے نے پکنک پوائنٹ پر تباہی مچائی اور فوڈ اسٹریٹ کو بھی بہا لے گیا۔

مزید خبریں :