کھیل
Time 17 اگست ، 2022

ویڈیو : پاکستان ٹیم میں’ مٹھائی والا ‘ کون ہے؟

قومی کرکٹر شاہنواز دھانی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پریکٹس سیشن کے  بعد مٹھائی بانٹ رہے ہیں۔

شاہنواز دھانی کی میدان کے علاوہ بھی اکثرو بیشتر دلچسپ ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن سے ان کے مداح محظوظ ہوتے ہیں  جب کہ اب کرکٹر کی ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پریکٹس سیشن کے بعد  سب کو مٹھائی کھلا رہے ہیں۔

ویڈیو قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن ختم ہونے کے بعد کی ہے جس میں شاہنواز ساتھی کرکٹر سلمان علی کے بیٹے کی سالگرہ کی مٹھائی سب کو کھلا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دھانی کو مٹھائی کھلاتے دیکھ کر ان کے مداح دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور انہیں ٹیم کا مٹھائی والا بھی کہہ رہے ہیں۔