ونڈوز 10 میں ایج سے گوگل کروم پر سوئچ کرنا آسان ہوگیا

ونڈوز 10 کی نئی اپ ڈیٹ میں یہ تبدیلی کی جارہی ہے / فائل فوٹو
ونڈوز 10 کی نئی اپ ڈیٹ میں یہ تبدیلی کی جارہی ہے / فائل فوٹو

ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے کمپیوٹرز پر مائیکرو سافٹ ایج ڈیفالٹ براؤزر ہے جسے کسی دوسرے سے سوئچ کرنا آسان نہیں ہوتا۔

جی ہاں واقعی ڈیفالٹ ویب براؤزر کو مائیکرو سافٹ ایج سے گوگل کروم پر سوئچ کرنا  آسان نہیں ہوتا۔

مگر اب ونڈوز 10 کی نئی اپ ڈیٹ میں ڈیفالٹ ویب براؤزر کو سوئچ کرنا بہت آسان کردیا جائے گا۔

ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس وقت ونڈوز 10 میں ایج ڈیفالٹ براؤزر کے طور پر انسٹال ہوتا ہے اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے کسی اور براؤزر پر سوئچ کرنا بہت مشکل بنایا گیا ہے ، ایسا کرنے پر متعدد پوپ اپ میسجز میں نظر ثانی کا کہا جاتا ہے اور کئی آپشنز کو کلک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر جلد سب کچھ بدل جائے گا۔

آئندہ چند ماہ میں ونڈوز 10 کی نئی 2 ایچ 22 اپ ڈیٹ صارفین کو دستیاب ہوگی۔

اس اپ ڈیٹ کے بیٹا ورژن میں اگر گوگل کروم کو اوپن کیا جائے اور وہ ڈیفالٹ براؤزر نہ ہو تو ایک بینر میں پوچھا جائے گا کہ آپ اسے ڈیفالٹ براؤزر بنانا چاہتے ہیں۔

وہاں 'سیٹ ایز ڈیفالٹ' پر کلک کرنے پر کروم ڈیفالٹ براؤزر بن جائے گا۔

مگر اس کے لیے ابھی کچھ دن تک انتظار کرنا ہوگا۔

اور یہ یقیناً صارفین کے لیے اچھی خبر ہے جن کو ابھی ڈیفالٹ براؤزر بدلنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

مزید خبریں :