Geo News
Geo News

Time 17 اگست ، 2022
پاکستان

شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ پر مقدمات واپس لینے کی سفارش

اگر تحریک طالبان کو ایمنسٹی دی جاسکتی ہے تو اس بچی کو کیوں نہیں؟ رکن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق مشاہد حسین سید— فوٹو: فائل
اگر تحریک طالبان کو ایمنسٹی دی جاسکتی ہے تو اس بچی کو کیوں نہیں؟ رکن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق مشاہد حسین سید— فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ پر مقدمات واپس لینے کی سفارش کردی گئی۔

قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت بھی کی۔

اجلاس میں شریک آئی جی اسلام آباد نے قائمہ کمیٹی سے استدعا کی کہ وہ اس معاملے پر ہدایات جاری نہ کرے، معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے سب کو  وہیں جواب دینے دیں۔

تاہم قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے متفقہ طور پر آئی جی کی استدعا مسترد کردی۔

کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر تحریک طالبان کو  ایمنسٹی دی جاسکتی ہے تو اس بچی کو کیوں نہیں؟