اب آپ انسٹاگرام ریلز کو فیس بک پر بھی پوسٹ کرسکتے ہیں

فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے نئے ریلز فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں / فوٹو بشکریہ میٹا
فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے نئے ریلز فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں / فوٹو بشکریہ میٹا

میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام میں نئے ریلز فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

میٹا کے ان فیچرز کا مقصد اپنی ایپس میں مختصر ویڈیوز کے سیکشن ریلز کو سب سے اہم بنانا ہے تاکہ ٹک ٹاک کا بہتر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکے۔

ریلز میں متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں بالخصوص فیس بک کے لیے۔

ایک بڑی اپ ڈیٹ انسٹاگرام سے فیس بک پر ریلز کو کراس پوسٹ کرنا ہے اور ایسا ایک بٹن دبانے سے ہوگا۔

میٹا نے کہا ہے کہ اس سے ریلز بنانے والے افراد کو اپنے ناظرین کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی اور انہیں دونوں پلیٹ فارمز سے آمدنی ہوسکے گی۔

اسی طرح فیس بک میں اسٹوریز کو استعمال کرکے بھی خودکار طور پر ریلز بنانے کا ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کا مقصد لوگوں کو بغیر کسی کوشش کے ریلز بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے، یہ فیچر انسٹاگرام میں پہلے سے موجود ہے۔

ایک نیا فیچر 'ایڈ یورز' اسٹیکر ہے جو دونوں سوشل نیٹ ورکس میں ریلز ویڈیوز میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

اگر آپ ان اسٹیکرز کو خود تیار کرتے ہیں تو جس ریل میں بھی ان اسٹیکر زکو استعمال کیا جائے گا،  ان میں آپ کا کریڈٹ بھی نمایاں طور پر ڈسپلے ہوگا۔

کریٹیرز کو فیس بک کریٹیر اسٹوڈیو کے ذریعے ریلز کے بارے میں زیادہ تفصیلات جاننے کا موقع مل سکے گا اور انہیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کونسا مواد زیادہ کام کرتا ہے۔

مزید خبریں :